شعبہ سماجیات
پروفیسر پی. ایچ. محمد, صدرشعبۂ
EMail(s): hod[dot]sociology[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s):مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں شعبہ سماجیات کا قیام 2015 میں ہوا اور پروفیسر پی ایچ محمد اس کے پہلے صدر شعبہ تھے۔جلد ہی شعبہ نے ایم اور پی ایچ ڈی کا پروگرام متعارف کروایا اور اس طرح پورے ملک میں سماجیات کی تدریس و تحقیق اور بالخصوص اردو جاننے والے طبقہ میں سب سے اہم ادارہ بن کر ابھرا ۔شعبہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے طلبا اور تحقیقی اسکالروں کو راغب کرتا ہے۔ موجودہ سماجی بشریات اور سماجی نقطہ نظر کے پیش نظر، ہماری تدریس اور تحقیق کا مقصد سماجی مظاہر کے تجزیے کے لیے منظم اور تقابلی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم سماجیاتی مسائل والے امور پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہماری فیکلٹی نے تدریسی اور تحقیق کا متنوع تجربہ کیا ہے اور جدیدیت ، ٹکنالوجی ، کنبہ ، صحت ، تعلیم ، سماجی انصاف ، مذہب ، غربت اور ترقی ، قانون ، جرائم ، نسل ، جنس اور جنسیت وغیرہ پر محیط مرکزی سماجی امور کے ساتھ گہری شراکت کی ہے۔ اساتذہ نے اپنے ذریعہ انجام دیے گئے پراجکٹس کے تحت پسماندہ گروہوں، صحت ، تعلیم وغیرہ جیسے میدانوں کا احاطہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں "جنوبی ہندوستان میں مسلمان " اس موضوع پر آئی سی ایس ایس آر کی اسپانسر کردہ اور پروفیسر پی ایچ محمد کے زیر اہتمام منعقدہ اسٹڈی اور ایس ایس اے ، آندھراپردیش اور ایس ایس اے تلنگانہ وغیرہ کے دیگر پراجکٹس بطور مثال پیش کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے شروع ہونے کے تھوڑے ہی عرصے میں اسے دو قومی کانفرنسیں / سمپوزیم اور متعدد مدعو ٹاکس / لیکچرز سمیت دیگر تعلیمی پروگراموں کی میزبانی کرنے کا موقع ملا۔
شعبہ نے اپنے وقت کے ممتاز اور اعلیٰ ماہرین سماجیات جیسے پروفیسر امتیاز احمد، پروفیسر جیکب جارج کٹاکایم، پروفیسر ایم اے کلام، پروفیسر سجاتا پٹیل، پروفیسر گیتا نمبیسان، پروفیسر ایس سری نواس راؤ، پروفیسر جی نا گاراجو، پروفیسر اپرنا رائے پرولو، پروفیسر این پریندرا پرساد وغیرہ کو ایک اور دیگر نوجوان ماہرین سماجیات کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔