شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت
پروفیسر محمد فریاد, صدرشعبۂ
EMail(s): hod[dot]mcj[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s): 091-40-23008354ویژن اور مشن
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے 13 ستمبر2004 کو شعبہ صحافت و ترسیل عامہ کے تحت ایم اے ڈگری پروگرام کا آغاز کیاہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ترسیل عامہ نے ایک مستحکم پیش رفت کی ہے۔اس شعبہ کے تحت ایم اے ( ایم سی جے)کا پروگرام جاری ہے جو اردو بولنے والے طلباءکو ذرائع ابلاغ کے وسیع وعریض میدان میں طرز معاش کے لیے تربیت دیتا ہے ۔شعبہ کا اصل مقصد ایسے پیشہ ور افراد تیار کرنا ہے جو الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا اور تحقیق کے میدان میں عمدہ تعلیم وتربیت سے لیس ہوں ۔
نصابی خاکہ
بی اے (آنرس) جے ایم سی:
میڈیا انڈسٹری بالخصوص مقامی زبانوں میں میڈیا کی بڑھتی ضرورت کے پیش نظر پرنٹ میڈیا، ٹی وی چینلز ( خبریں/انٹرٹینمنٹ/ انفوٹینمنٹ / ایجوٹینمنٹ وغیرہ) ، اشتہاری اداروں، مواد تیارکرنے والوں، ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے آرجے، عوامی / کارپوریٹ تعلقات ہاؤسز/ تنظیمیں/ ادارے، انٹرٹینمنٹ / ڈاکیومنٹری بنانے والے پرائیوٹ پروڈکشن ہاؤسز، خصوصی ٹی وی چینلز، میگزینس، ویب رپورٹس، ویب نیوز ڈیولپرس، اسکرپٹ کی تحریر، گرافک آرٹسٹ اور قومی / علاقائی سیاسی پارٹیوں اور دیگر تنظیموں کے لیے تحقیق و مارکیٹنگ وغیرہ میدانوں میں نوجوان میڈیا پروفیشنلز کے لیے کافی مواقع ہیں ۔
نصاب کے خاکہ ایک منفردخصوصیت کا حامل ہے یعنی اگر کوئی طالب علم بی اے (آنرس) جے ایم سی انڈر گریجویٹ کورس میں داخلہ لیتا ہے تووہ درج ذیل مضامین میں سے کوئی ایک مضمون بطور کور پیپر لے سکتا ہے: اردو/ہندی/انگریزی/عربی/فارسی/سماجیات/سیاسیات۔ طالب علم سمسٹر اول، دوم، سوم، اور چہارم کے دوران اس پرچہ کے ساتھ مزید دو کور پرچے پڑھے گا جو ترسیل عامہ و صحافت سے متعلق ہوں گے۔
تاکہ وہ طلبا جو بی اے (آنرس) جے ایم سی کے تحت گریجویشن مکمل کریں انہیں پوسٹ گریجویٹ سطح پرترسیل عامہ و صحافت یا پھر ان کے بی اے میں منتخب کردہ کسی کور مضمون میں تعلیم کی سہولت حاصل رہے۔
بی اے (جے ایم سی ) کورس میں داخلے کے لیے درکار اہلیت:
بی اے (ترسیل عامہ و صحافت) انڈرگریجویٹ میں داخلہ میرٹ کی بنیا دپرہے۔ کم ازکم لیاقت کسی مسلمہ بورڈ/ ادارہ / مدرسہ سے 2 + 10 یا اس کے برابر مجموعی طورپر ٪40 نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ہے۔ امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ دسویں یا بارہویں کی سطح پر اردو بحیثیت ایک مضمون پڑھے۔ یہ کورس کل وقتی ہے اور ٪75 حاضری لازمی ہے۔ یونیورسٹی کے تمام قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے۔
ایم اے (جے ایم سی):
ایم اے (جے ایم سی ) کے پروگرام کو کچھ اس انداز سے منظم کیا گیا ہے کہ ترسیلی نظریات،مواصلات ،پرنٹ اور ٹی وی جرنلزم ،ریڈیو / ٹی وی پروڈکشن ، ترسیل کی تحقیق ، فلم اسٹڈیز اور گرافکس و اینی میشن میں ایک توازن قائم ہے۔اسی طرح کورس میں سیمینا ر پیپر پیش کرنا ، عملی تفویضات،ایک تحقیقی پروجیکٹ کی کلاس میں پیش کش اور دیگر تفویضات شامل ہیں۔شعبہ کے تحت والا چلنے والا نصاب کی بازار کے بدلتے ہوئے حا لات کے مطابق تجدید کی جاتی ہے۔کورس کی مختلف سطحوں پر، طلبا ڈسپلن اسپسفک ایلیکٹو(ڈی ایس ای) پرچے جیسے اشہارات اور مارکٹ ریسرچ، عوامی تعلقات اور کارپوریٹ کمیونیکیشن ، ایڈوانسڈ جرنلزم، ویب اور متعلقہ جرنلزم ، بین الاقوامی اور بین ثقافتی کمیونکیشن اور ڈیولپمنٹ کمیونکیشن کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔
شعبہ نے پہلے سمسٹر میں انگریزی صحافتی مہارت کا ایک پیپر "انگلش جرنلزم اسکلز"متعارف کیا ہے تاکہ طلبہ انگریزی زبان میں بنیادی مواصلاتی مہارت حاصل کر سکیں۔ اس کے علا وہ ایک نظریاتی و عملی پرچہ "پرنٹ جزنلزم پریکٹیکل" بھی متعارف کروایا گیا تاکہ طلبا وسیع سماجی ۔معاشی مضمرات کو سمجھ سکیں جس کے اندر ہندوستان میں اردو پریس کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی طلباایک لیب جرنل "اظہار " بھی شائع کرتے ہیں۔
سکنڈ سمسٹر میں طلبا ریڈیو اور ویڈیوڈاکیومنٹریز تیار کرتے ہیں۔ سکنڈ سمسٹر کی تکمیل کے بعد ، طلبا کسی موقر میڈیا ادارے میں چار ہفتوں کی انٹرن شپ کے لیے جاتے ہیں ۔ وہ خود بھی ملٹی کیمرہ سیٹ اپ پر مختلف انواع کے ویڈیو پروگرامز تیار کرتے ہیں۔ تیسرے سمسٹر میں ایک اور پرچہ فلم اسٹڈیز متعارف کروایا جاتا ہے ۔ اب شعبہ چوتھے سمسٹر میں گرافکس اور اینی میشن پرچہ متعارف کرواتا ہے جس میں پریکٹیکل بھی شامل ہوتا ہے۔طلبا "اردو میڈیا کے لیے ترجمہ" پرچے کے ذریعہ ترجمہ کی مہارت بھی سیکھتے ہیں۔ مزید، انہیں چوتھے سمسٹر میں استاد کے زیرنگرانی ایک ریسرچ پراجکٹ/ مقالہ، لکھنا / کرنا بھی ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں ، ریگولر تدریس کے علاوہ مختلف میڈیا تنظیموں کے گیسٹ فیکلٹی اور میدان کے ماہرین بھی طلبا کو سمسٹرز کے دوران اپنے تجربوں سے آراستہ کرتے ہیں۔ نصاب کے حصے کے طورپر ،ہر سال مقامی فیلڈ وزٹ/ تعلیمی دورے بھی کروائے جاتےہیں جہاں طلباحیدرآباد میں واقع موقر الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہاؤسز کا دورہ کرتے ہیں اور اسٹوڈیو/میڈیا دفاتر کی کارکردگی کو دیکھتے ہیں اور اس میڈیا ہاؤس کی میڈیا شخصیات اور ان کے عملے سے ملاقات کرتے ہیں۔
ایم اے (جے ایم سی ) کورس میں داخلہ کی اہلیت
ایم ۔اے (صحافت و ترسیل عامہ) میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ کسی بھیڈسپلنمیں ایک مسلمہ یونیورسٹی سے کم از کم 45فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ گریجویٹ ہوں۔امیدواروں نے کم از کم دسویں/بارہویں/ گریجویشن کی سطح پر اردو بحیثیت مضمون پڑھاہو ۔ یہ ایک کل وقتی کورس ہے اوراس میں 75 فیصد حاضری لازمی ہے ۔ اور یونیورسٹی کے تمام قواعد و ضوابط کا اطلاق بھی لازمی ہے ۔
شعبہ میں تحقیقی پروگرام
شعبہ نے2014 سے ترسیل عامہ و صحافت میں پی ایچ ڈی کورس کی شروعات کی ہے جس میں داخلہ بذریعہ انٹرنس امتحان ہوگا ۔اردو یونیورسٹی ہونے کے ناطے ، شعبہ کا بنیادی تحقیقی میدان میڈیا اور اقلیتوں کی دکھائی جارہی شبیہ، پسماندہ ہندوستانی طبقات، مظلوموں کی نمائندگی، اور ایسے دیگر میدان ہیں جنہیں مین اسٹریم اکیڈمک تحقیقی ادارے نظرانداز کررہے ہیں۔