اسکول برائے تعلیم و تربیت
Dean: Prof. Prof. Noushad Hussain
EMail(s): dean.education@manuu.edu.in
Phone Number(s): 040-23008450مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنے قیام کے آغاز ہی سے اردو میڈیم اسکولوں کے لیے اساتذہ کی تیاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ڈی ایڈ پروگرام کے پہلے بیچ کا آغاز 2001 میں ہوا اس کے بعدسال 2004 میں یہاں شعبہ تعلیم و تربیت کا قیام عمل میں آیا اور اسی سال بی ایڈ پروگرام کا بھی آغاز ہوا۔
اسکول برائے تعلیم و تربیت کا قیام سال 2006 میں ہوا۔اسکول برائے تعلیم و تربیت کا مقصد اسکول کے بہترین اساتذہ کےایسے گروپ کی تیاری ہے جو روایات سے جڑے ہوئے بھی ہوں اور مستقبل کے لیے اچھی طرح تعلیم سے آراستہ بھی ہوں۔اردو میڈیم میں علم کی تخلیق، نظریات کے فروغ اور موثر مشق کے درمیان عملی تعلق پراسکول میں زیادہ زور دیا جاتاہے۔یہ اسکول برائے تعلیم و تربیت اپنے اساتذہ اور بنیادی سہولتوں کے اعتبار سے اچھی طرح لیس ہے ۔