کیرالہ پبلک سروس کمیشن میں شعبہ ¿ عربی ، مانو کے طلباءکی شاندار کامیابی
حیدرآباد، 24 جنوری (پریس نوٹ) صدر شعبۂ عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پروفیسر علیم اشرف جائسی کی اطلاع کے مطابق شعبہ عربی کے تین طلباءنے کیرالہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر منتخب ہوئے۔ جن کے نام بالترتیب ڈاکٹر زین العابدکے کے، ڈاکٹر منیر کے کے اور ڈاکٹر ہیثم حسن سی پی ہیں۔ شعبۂ عربی مانو کے ان سابق طلباءنے میرٹ لسٹ میں پہلا، چوتھا اور دسواں رینک حاصل کیا۔ شعبۂ عربی کے فارغ ان طلباءکی شاندار کارکردگی پر صدر شعبہ پروفیسر علیم اشر ف جائسی کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن اور رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے بھی مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو دیگر طلبہ کے لیے قابل تقلید قرار دیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔